5 مئی 2014 - 08:17
آیت اللہ مکارم شیرازی: زمین کا فساد سے بھر جانے کے بعد امام زمانہ(ع) کے ظہور پانے کا نظریہ خلاف قرآن ہے

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: بعض اوقات امام زمان علیہ السلام سے رابطہ رکھنے کا دعویٰ کرنے والے افراد ہمیں یہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ ہم امام زمانہ (ع) کے نائب ہیں اگر ایسا نہیں کیا تو ویسا کر دیں گے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی: مہدویت کے موضوع سے سوء استفادہ کا باب بند کیا جائے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے سالانہ کانفرنس ’’دکترین مہدویت‘‘ کو منعقد کرنے والی کمیٹی سے ملاقات میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مہدویت اور انتظار کے مسئلے سے سوء استفادہ کئے جانے کا باب بند ہونا چاہیے کہا: بعض اوقات امام زمان علیہ السلام سے رابطہ رکھنے کا دعویٰ کرنے والے افراد ہمیں یہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ ہم امام زمانہ (ع) کے نائب ہیں اگر ایسا نہیں کیا تو ویسا کر دیں گے۔
انہوں نے امام عصر(ع) کے ظہور پر عقیدے کو شیعت کے اہم ترین اعتقادات میں سے جانتے ہوئے کہا: ظہور کا مسئلہ اس قدر واضح ہے کہ حتیٰ اس دور کے شامی بھی جو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے بالکل ناآشنا تھے مہدویت اور مسئلہ ظہور سے واقفیت رکھتے تھے اس کی وجہ امام سجاد علیہ السلام کا وہ خطبہ تھا جس میں آپ نے یہ فرمایا کہ مہدی امت، ہم میں سے ہیں۔
اس مرجع تقلید نے یہ مزید کہا کہ مہدویت کے تین مرحلے ہیں ظہورسے پہلے، ظہور کے وقت اور ظہور کے بعد۔ ظہور کے وقت اور ظہور کے بعد کے مراحل کے بارے میں بہت ہی کم کام ہوا ہے اس بارے میں علمی اور تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا: بعض لوگوں کی یہ غلط فہمی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ جب تک پوری زمین فساد سے بھر نہیں جائے گی امام زمانہ(ع) کا ظہور نہیں ہو گا جبکہ قرآن اس کے برخلاف بیان کر رہا ہے اس حوالے سے بھی مزید تحقیق کر کے لوگوں کو آشنا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسئلہ مہدویت سے ہر دور میں غلط استفادہ ہوتا رہا ہے اس سلسلے میں ہوشیار رہنا چاہیے کہا: ہر روز کوئی نہ کوئی امام زمان اور نائب امام زمان ہونے کا دعویٰ کر بیٹھتا ہے۔ ان چیزوں کا سد باب ہونا چاہیے اور لوگوں کو ہوشیار کرنا چاہیے۔ بعض اوقات ہمیں خط لکھ کر دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ ہم امام زمانہ کے نائب ہیں اگر ایسا نہ کیا تو ویسا کر دیں گے۔ یہ سب، کچھ نہیں ہے۔
عصر حاضر کے مفسر قرآن نے مزید کہا: دشمن مہدویت اور انتظار کی بنیادوں کو سست بنانا چاہتا ہے اور اپنے ان کاموں سے اس مسئلہ میں خرافات پیدا کر کے اسے بے بنیاد قرار دینا چاہتا ہے۔
دنیائے تشیع کے مرجع تقلید نے زور دے کر کہا : بعض دوستوں کو اس غلط فہمی سے بھی نکالنا چاہیے کہ صرف نماز اور دعا سے مشکل حل ہونے والے نہیں ہے دعا اور نماز اپنی جگہ پر ٹھیک ہے لیکن ہمیں یہ کوشش کرنا چاہیے کہ لوگوں کو حقیقی معنی میں امام زمانہ(ع) کی ضرورت کا احساس ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز